۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی رحلت پر، سید حسن نصر اللہ اور اسما‏عیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور فلسطین تنظیم تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام الگ الگ پیغامات مجاہد کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کے انتقال کے دونوں رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا اور حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین نیز ملت فلسطین کے لئے کامیابی و سلامتی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغامات حسب ذیل ہیں:

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب مستطاب، برادر عزیز حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ

سلام علیکم

مجاہد کمانڈر جنرل سید محمد حجازی رضوان اللہ علیہ کے اندوہناک انتقال کے موقع پر جناب عالی کا ہمدردانہ اور برادرانہ تعزیتی پیغام موصول ہوا، آپ کی اس محبت کا شکر گزار ہوں۔ مرحوم نے جہاد فی سبیل اللہ میں ایک عمر گزاری اور جہاد فی سبیل اللہ کے عالم میں ہی اللہ سے ملاقات کے لئے گئے۔ یہ مبارک اور قابل رشک سرگزشت ہے۔ ان پر اللہ کی رحمت ہو۔

خداوند عالم جناب عالی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اسلام و مسلمین کے لئے آپ کے وجود کی برکتوں کا سلسلہ قائم و دائم رکھے۔ یہ حقیر آپ کے لئے ہمیشہ دعا گو ہے۔ حزب اللہ کے برادران کو میرا سلام کہئے۔

و السلام علیکم و رحمة الله

سیّدعلی خامنه‌ ای

۷ اردیبهشت ۱۴۰۰ (ہجری شمسی) مطابق ۱۴ رمضان‌ المبارک ۱۴۴۲ (ہجری قمری)

بسم الله الرحمن الرحیم

برادر مجاہد جناب اسماعیل ہنیہ دامت توفیقاتہ

سلام علیکم

مجاہد کمانڈر جنرل سید محمد حجازی رضوان اللہ علیہ کے اندوہناک انتقال کے موقع پر جناب عالی کے محبت آمیز تعزیتی پیغام پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ مرحوم نے جہاد کے عالم میں زندگی گزاری اور جہاد کی حالت میں لقاء اللہ کے لئے گئے۔ ہم مسئلہ فلسطین میں مجاہد فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اور ہمراہ ہیں اور خود کو انھیں کے محاذ کا حصہ مانتے ہیں اور خدائے قادر و حکیم کی بارگاہ میں ملت فلسطین کی نصرت کی دعا کرتے ہیں۔ اجر و افتخار کی اس راہ میں اللہ آپ کی مدد فرمائے۔ حماس کے برادران کو میرا سلام کہئے۔

و السلام علیکم و رحمة الله

سیّدعلی خامنه‌ ای

۷ اردیبهشت ۱۴۰۰ (ہجری شمسی) مطابق ۱۴ رمضان‌ المبارک ۱۴۴۲ (ہجری قمری)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .